ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان،شہروں کی فہرست جاری

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم (جمعرات شام/رات)کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد،

شمالی بلوچستان ( کوئٹہ ، ژوب ڈویژن)، گلگت بلتستان, اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسی طرح آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی10ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ استور منفی9، گوپس منفی 8، گلگت، ہنزہ ، منفی 7، زیارت، دیر, کالام، بگروٹ، کوئٹہ منفی5 ,قلات منفی 3، لوئر دیر، راولاکوٹ, بونجی، دروش،پارہ چنار منفی2، میرکھانی،دالبندین ، پٹن اور رسالپورمیں منفی 1 جبکہ اسلام آباد میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…