جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت سندھ کا پہلی بار تعلیم بالغاں پروگرام باقاعدہ شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 3  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این ایل آئی)حکومت سندھ نے غیر ملکی امدادی اداروں کی مدد سے ایک بار پھر تعلیم بالغاں پروگرام باقاعدہ شروع کرتے ہوئے پہلی بارصوبہ میں باقاعدہ طور پر تعلیم بالغاں پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی، یو ایس ایڈ اور یونیسف فنڈ فراہم کرے گی، تعلیم بالغاں پروگرام سندھ کے 5اضلاع حیدرآباد، میر پور خاص، ٹنڈو الہ یار، جام شورو،

ٹھٹھہ میں 300 سینٹرکھولے جائیں گے جن کے لیے ابتدائی طور پر 300 اساتذہ تعینات ہوں گے۔تعلیم بالغاں پروگرام کا دورانیہ 6 ماہ پر مشتمل ہوگا لیکن وہ لوگ جو اپنی تعلیم مزید جاری رکھنا چاہیں وہ نان فارمل ایجوکیشن پروگرام کے تحت ڈھائی سے 3 سال کے عرصے میں پانچویں جماعت کے برابر تعلیم حاصل کرکے ایلی مینٹری اور دیگر اسکولوں میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر محمد عالم تھیم نے بتایا ہے کہ چند ماہ میں تعلیم بالغاں پروگرام دوبارہ شروع ہونے والا ہے جس کے لیے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پالیسی منظور کرالی گئی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں تعلیم بالغاں پروگرام شروع کیا گیا تھا جو مختلف مراحل میں چلتا رہا اور مستقل طور پر فنڈز نہ ملنے کے علاوہ دیگر وجوہات کے باعث بند ہوگیا۔محمد عالم تھیم نے بتایا کہ ماضی میں چلنے والا تعلیم بالغاں پروگرام میں نصاب، پالیسی، سینٹرز، اساتذہ بھرتی کرنے کا طریقہ کار، پروگرام کے دورانیہ اور پڑھائے جانے والے مضامین سمیت ہر چیز مبہم اور غیر واضح تھی ماضی کے تعلیم بالغاں پروگرام میں کلاسز کا بھی طریقہ کار وضع نہیں تھا بلکہ جو ہے جیسا کی بنیاد پر کام چل رہا تھا لیکن اب تعلیم بالغاں پروگرام کے لیے باقاعدہ نصاب ترتیب دیا جائے گا بلکہ ایک نظام کے تحت حکومت سے منظور شدہ نصاب پڑھایا جائے گا۔ڈائریکٹر محمد عالم تھیم نے بتایا کہ ایک سروے

کے مطابق اس پروگرام میں خواتین زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں تعلیم بالغاں کا دورانیہ 6 ماہ پر مشتمل ہوگا جس میں داخلہ لینے والے مرد و خواتین کوابتدائی طور پر نہ صرف لکھنے پڑھنے اور بنیادی ہندسوں کی پہچان سکھائی جائے گی بلکہ خواتین کو گھریلو زندگی کو چلانے کے لیے حساب کتاب اور بجٹ بنانا سکھانا بھی اس غیر رسمی

تعلیمی پروگرام کا حصہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں اندراج شدہ لوگوں کو ہاتھ دھونا، صحت صفائی، گھریلو زندگی کی خوشحالی، بڑوں کے ساتھ بات کرنا اور چھوٹوں کے سات برتاو کے علاہ سلائی کڑھائی، بیوٹیشن کورسز، پلمبر کے کورسز بھی سکھائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…