جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

فیصلے کی گھڑی آگئی،خواجہ حمید الدین سیالوی نے فائنل راؤنڈ کا اعلان کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

سرگودھا(این این آئی) دربار عالیہ سیال شریف میں گدی نشین صاحبزادہ خواجہ حمید الدین سیالوی کی طرف سے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مستعفی ہونے کے موقف پر 9 جنوری کو ختم نبوت کنونشن ہو گا جس میں مشائخ عظائم شرکت کریں گے۔اس کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے دربار سیال شریف کے گدی نشین خواجہ حمید الدین سیالوی نے گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس میں پنجاب حکومت کو 31 دسمبر2017 تک رانا ثنااللہ وزیر قانون کے مستعفی ہونے

بصورت دیگر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف خودمستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد تونسہ کانفرنس میں پھر اپنے مطالبہ دوہراتے ہوئے 9 جنوری کو سیال شریف ختم نبوت کانفرنس کا اعلان کیا۔ذرائع نے بتایا کہ گدی نشین سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ 9 جنوری 2018 کو ختم نبوت کنونشن ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل حتمی طور پر طے کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تحریک ختم نبوت پر کار بند ہیں اور 9 جنوری کو شمع رسالت کے پروانے سیال شریف میں عشقان رسول بھر پور قوت کا مظاہرہ کریں گے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…