اسلام آباد،ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے شریف برادران کوواضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پہلے 10ارب ڈالر میز پر رکھیں پھر آپ سے بات کریں گے لیکن شریف خاندان ساڑھے تین ارب دینے کے لئے تیار ہے۔شریف خاندان کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ وہ اس وقت مسائل کا شکار ہیں جبکہ امریکہ اور برطا نیہ کی جائیدادیں فروخت کرنے پر پابندی ہے اس لئے وہ مشکل سے
اڑھائی س تین ارب ڈالر کا انتظام کر سکتے ہیں۔واضح رہیا?ج ہی سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان شریف فیملی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شریف برادران کی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نواز شریف سعودی ولی عہد کے طیارے میں ہی مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔