منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودائزیشن کی پالیسی پوری قوت سے جاری رکھیں گے، وزیر محنت

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کو نکال کر ان کی جگہ سعودی نوجوانوں کو رکھنے کے لیے بنائی جانے والی سعودائزیشن پالیسی کو سخت سے سخت اور ہر طریقے سے نافذ کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ اس ضمن میں سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود ڈاکٹر علی الغفیص نے واضح کیا ہے کہ سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے کیلئے سعودائزیشن کی

پالیسی زورشور سے جاری رکھی جائے گی۔ وہ ریاض کے دفتر میں سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل کے سربراہ احمد الراجحی ، ریاض ایوان تجارت کے ڈپٹی چیئرمین منصور الشثری اور کونسل میں خصوصی کمیٹیوں کے سربراہوں کی موجودگی میں وزارت کی پالیسی پر روشنی ڈال رہے تھے۔ الغفیص نے کہا کہ تمام

تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ وزارت کی شراکت ضروری ہے۔ سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار دلانے کیلئے مل جل کر ہی کام کرنا ہوگا۔ ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل کے سربراہ اور ریاض ایوان تجارت کے ڈپٹی چیئرمین نے اس موقع پر سعودائزیشن کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…