جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

میٹرو منصوبے میں بڑی کرپشن سامنے آ گئی،اہم ثبوت ڈھونڈ لئے گئے، منصوبے میں اصل لاگت سے تین گناہ زیادہ رقم خرچ کی گئی،افسوسناک انکشافات

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرو ملتان منصوبے میں بڑی کرپشن سامنے آ گئی۔ نیب نے اس کرپشن کے اہم ثبوت ڈھونڈ لئے ہیں۔ اس منصوبے میں اصل لاگت سے تین گناہ زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ من پسند افراد اور کمپنی کو نوازنے کے لئے پیپرا رولز کو بھی نذر انداز کیا گیا۔خرچ ہونیو الی خطیر رقم سے ملتان میٹرو جیسے تین منصوبے تعمیر ہو سکتے تھے۔ نیب کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق کیپیٹل کنسٹرکشن کے نام سے فرضی کمپنی کا سی ای او فیصل سبحان اہم گواہ تھا جسے پنجاب حکومت نے

پہلے گرفتار کروا کر جیل میں چھپا دیا ہے۔ نیب کو گواہ فیصل سبحان تک رسائی بھی نہیں مل رہی۔ پنجاب حکومت نے ملتان سمیت تمام میٹرو منصوبوں کا ٹھیکا ایک ہی کمپنی کو دیا تھا چائینیز کمپنی یابیت مالی کو پاکستان سے بھجوائی گئی رقم بینک کی بجائے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے سے منتقل کی گئی۔ ذرائع کے مطابق من پسند افراد اور کمپنی کو نوازنے کے لئے پیپرا رولز کو بھی نذر انداز کیا گیا۔ ملتان میٹرو منصوبے کی تحقیقات حتمی مراحل میں ہے۔ ذمہ داروں کا تعین کر کے اس حوالے سے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…