ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راحیل شریف کو سعودی عرب میں کس نے نوکری دلوائی ،حامد میر کا سنسنی خیز دعویٰ،کس کا نام لے دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی عرب میں نوکری سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف نے کرائی تھی ۔ نواز شریف کی مرضی کے بغیر انہیں سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کاسربراہ بھی نہیں لگایا جا سکتا تھا ۔حامد میرکا کہنا تھا کہ  نواز شریف کے پاس سازش کی بہت سی کہانیاں ہیں مگر سازش کی ان

کہانیوں کا تعلق راحیل شریف سے ہے۔ واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس وقت اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈ ر ہیں جو کہ انسداد دہشت گردی کیلئے ہیں،اس سے پہلے معلوم ہوا تھا کہ راحیل شریف 41ملکی اسلامی عسکری اتحاد کی سربراہی چھوڑنے پر غورکر رہے ہیں۔  پاکستان کے موقر قومی روزنامہ کے مطابق راحیل شریف 41ملکی اسلامی عسکری اتحاد کی فوج میں امریکہ کی غیر معمولی اثر پذیری سے ناخوش ہیں اور ان سے اس حوالے سے کئے گئے وعدوں کو بھی ملحوظ خاظر نہیں رکھا جا رہا جبکہ سعودی حکام ان کے رول کو محدود کر کے ایک سکیورٹی آفیسر کی طرح کام لینا چاہتے ہیں جس پر وہ راضی نہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز اور ہر دلعزیز کامیاب ترین سپہ سالار رہنے والے راحیل شریف عسکری اتحاد کی سربراہی سے استعفیٰ دیکر پاکستان واپس آنے پر غور کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے قریبی دوست بھی انہیں پاکستان واپس آکر ملک کیلئے کردار ادا کرنے کا مشورہ دے رہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…