منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

حدیبہ کیس کو عدالت نے کس بنیاد پر خارج کیا؟کسی وزیراعظم یا وزیر خارجہ کیخلاف اقامہ نکلتا ہے تو وہ وزیراعظم اور وزیر کیسے رہ سکتا ہے؟ معروف قانون دان اعتزاز احسن کے انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2017 |

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر اعتزاز احسن نے گڑھی خدابخش بھٹو میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈرامہ لگا گیا ہے کہ ایک شخص جو پارٹی کا صدر ہے اس پارٹی کا صدر ہونے کے ناتے اس کے ماتحت دو صدر، ایک آزاد کشمیر اور دوسرا پاکستان کا صدر ممنون حسین ہیں جو پہلے سے ہی ممنون ہیں، دو وزیراعظم ایک وزیراعظم آزاد کشمیر اور دوسرا وزیراعظم پاکستان،

پانچ گورنر، تین وزیر اعلیٰ پنجاب، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ سمیت وفاقی اور صوبائی وزرائے بھی ان کے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ اسے اقامہ پر نکالا گیا جو سنگین جرم ہے کسی وزیراعظم یا وزیر خارجہ کے خلاف اقامہ نکلتا ہے تو وہ وزیراعظم اور وزیر کیسے رہ سکتا ہے اور بیرونی کمپنی کا ملازم کیسے ہوسکتا ہے؟ کبھی آپ نے سوچا کہ وزیراعظم برطانیہ کے کوہ نور ٹیکسٹائل کا ملازم ہو اگر ہندستان کا وزیراعظم مودی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حدیبہ کیس کو عدالت نے اس بنیاد پر خارج کیا کہ وہ زائد المیعاد ہوگیا ہے فوجداری کا مقدمہ کبھی زائد المیعاد نہیں ہوسکتا، قتل کا مجرم کئی سالوں کے بعد بھی مجرم ہی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیاں نواز شریف کی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ عدالتوں کے خلاف واویلا مچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران ایک دوسرے کو لاڈلا کہہ رہے ہیں ہمارے مطابق وہ دونوں لاڈلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر ہر وقت نرم رویہ اختیار کیا گیا آج ہمیں سوچنا پڑے گا کہ الیکشن قریب ہیں، ہماری پارٹی کا موقف ہے وقت پر انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر جو خدشات تھے انہیں دور کیا گیا جس کے بعد اس بل کی حمایت کرکے ووٹ دیا تاکہ انتخابات وقت پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوگی اور بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ دو لاڈلوں سے ہوگا کیا آپ لاڈلوں کو ووٹ دیں گے یا بلاول بھٹو زرداری کو ووٹ دیں گے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…