پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کسے جھوٹ کے عالمی چیمپیئن کا سرٹیفکیٹ ملنا چاہئے؟ ترجمان پیپلز پارٹی کے انکشافات

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان نے پی ایس پی رہنما مصطفی کمال کی پریس کانفرنس میں وزیراعلی سندھ پر لگائے گئے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی کمال کو جھوٹ کے عالمی چیمپیئن کا سرٹیفکیٹ ملنا چاہئے،انہوں نے وزیراعلی سندھ پر ایک بار جھوٹے الزامات لگائے ہیں ، جاری کردہ بیان میں پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہاکہ مراد علی شاہ ہی

تو پہلے وزیراعلی تھے جنہوں نے سب سے پہلے مردم شماری کے نتائج پر اعتراض کیا تھا،اور اس حوالے سے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا،سینیٹر عاجز دھامراہ پوری قوم کو پتا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے،مصطفی کمال مردم شماری اور کراچی کی ترقی پر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے،سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں میگا پراجیکٹس شروع کرنے سے مصطفی کمال کی نیندیں اڑ گئے گئی ہیں،انہیں اگلے انتخابات میں اپنی شکست ابھی سے عیاں دکھائی دے رہی ہے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ مصطفی کمال بھی اپنے قائد الطاف حسین کے نقش قدم پر چل رہا ہے،مصطفی کمال عوام کو بتائیں کہ متحدہ پاکستان سے کس کے اشارے پر اتحاد کیا جا رہا ہے،مصطفی کمال بتائیں کہ وہ کے فور منصوبے پر مشرف سے فنڈ جاری کیوں نہیں کروائے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ کراچی کے تمام شہری مسائل کے ذمیوار وزیراعلی نہیں بلکہ سابق سٹی ناظم مصطفی کمال ہی ذمیوار ہیں جس کی نا اہلی کا خمیازہ آج کراچی کے شہری بھگت رہے ہیں ۔  پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان نے پی ایس پی رہنما مصطفی کمال کی پریس کانفرنس میں وزیراعلی سندھ پر لگائے گئے الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی کمال کو جھوٹ کے عالمی چیمپیئن کا سرٹیفکیٹ ملنا چاہئے،

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…