لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں
کی جانب سے عام انتخابات سے قبل وفاقی حکومت سمیت خیبرپختونواہ حکومت کے متعلق بھی بات کرکے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا جبکہ جلسہ عام میں عام انتخابات میں الیکشن مہم کے متعلق بھی بات کی جائے گی۔