اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کا اگلا صدر مجھے بنایا جائے،باغی رہنما نے (ن) لیگ میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی،شہبازشریف نے کیا جواب دیا،تفصیلات آگئیں

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا اگلا صدر مجھے بنایا جائے،باغی رہنما نے (ن) لیگ میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی،شہبازشریف نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ،نوازشریف سے ملاقات کرنے کا کہہ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے باغی رہنما سید غوث علی شاہ نے پارٹی میں واپس آنے کے لیے پاکستان کا صدر بنانے کی شرط رکھ دی ہے۔غوث علی شاہ نے حال ہی میں  لاہور کا دورہ کیا جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف

سے ملاقات کی اور اپنی شرط سے آگاہ  کیااور کہا   کہ میری پارٹی میں واپسی آئندہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں مجھے صدر مملکت بنانے سے مشروط ہو گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے غوث علی شاہ کی اس شرط کو ماننے سے معذرت کر لی جس پر ان کا دورہ لاہور بری طرح ناکام ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق  دوسری جانب پارٹی کے صدر نواز شریف نے بھی غوث علی شاہ کو ملاقات کے لیے وقت فراہم نہیں کیا، جس کے بعد مایوسی کا شکار غوث علی شاہ نے کراچی کا رخ کیا۔اطلاعات کے مطابق  شہباز شریف نے غوث علی شاہ سے کہا کہ آپ ہمارےسینئر رہنماؤں میں سے ایک ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ آپ پارٹی میں واپس آجائیں۔جس کے جواب میں غوث علی شاہ شکوے شکایتیں زبان پر لے آئے۔غوث علی شاہ نے  شہباز شریف کو کہا کہ میرے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی،میں نے پارٹی اور نواز شریف کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، لیکن مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد ممنون حسین کو صدر مملکت بنا دیا گیا جس پر میں دلبرداشتہ ہو گیا۔ اب بھی وقت ہے اگر مجھے صدر مملکت بنا دیا جائے تو میں واپس پارٹی میں آ سکتا ہوں۔جس پر شہباز شریف نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ مطالبہ تسلیم کرنا میرے بس کی بات نہیں آپ خود نوازشریف سے ملاقات کر لیں ۔واضح رہے کہ یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ نوازشریف کو پاکستان کااگلا صدر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…