پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کے پسندیدہ موبائلز کی فہرست سامنے آگئی،2017میں سب سے پسندیدہ فون کون سا رہا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ویسے تو اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کس پاکستانی کو کون سا موبائل زیادہ پسند ہے، تاہم انٹرنیٹ کے اس دور میں سرچ کیے جانیو الے اعداد و شمار سے اس با ت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانیوں کا پسندیدہ موبائل کون سا ہے، اور وہ زیادہ کس فون میں دلچسپی رکھتے ہیں، گوگل سرچ انجن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں کا 2017 کا سب سے پسندیدہ فون ایپل کا آئی فون یا سام سنگ گلیکسی یا کسی

اور کمپنی کا اسمارٹ فون نہیں، بلکہ 12 سال بعد نئے انداز سے واپسی کرنے والا نوکیا کا 3310 موبائل فون ہے، جب کہ دوسرے نمبر پر چینی کمپنی اوپو کا فلیگ شپ فون ایف فائیو رہا۔گوگل ٹرینڈ 2017 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2017 کی ٹیکنالوجی ڈیوائسز کی مقبول ترین سرچز کا جائزہ لیا جائے تو اس میں نوکیا 3310 چھٹے نمبر پر ہے مگر جب اسے سرچ کرنے والے ممالک کا جائزہ لیا جائے تو اس میں پاکستان سرفہرست ہے،دوسرے نمبر پر چینی کمپنی اوپو کا فلیگ شپ فون ایف فائیو ہے اور اس کو سرچ کرنے میں پاکستان سرفہرست ملک رہا، تاہم یہ فون چونکہ اکتوبر میں سامنے آیا تھا، لہذا یہ 3310 سے کچھ پیچھے رہ گیا،تیسرے نمبر پر نوکیا کا ایک پہلا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نوکیا سکس، جب کہ سام سنگ فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 8 چوتھے نمبر پر رہا ویسے تو اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کس پاکستانی کو کون سا موبائل زیادہ پسند ہے، تاہم انٹرنیٹ کے اس دور میں سرچ کیے جانیو الے اعداد و شمار سے اس با ت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانیوں کا پسندیدہ موبائل کون سا ہے، اور وہ زیادہ کس فون میں دلچسپی رکھتے ہیں، گوگل سرچ انجن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانیوں کا 2017 کا سب سے پسندیدہ فون ایپل کا آئی فون یا سام سنگ گلیکسی یا کسی اور کمپنی کا اسمارٹ فون نہیں، بلکہ 12 سال بعد نئے انداز سے واپسی کرنے والا نوکیا کا 3310 موبائل فون ہے،

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…