جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم شہر کے معروف کالج کی ایک ہی ماہ میں 6 طالبات اغواء، شرمناک انکشافات، پولیس کا حیرت انگیز موقف سامنے آ گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ماہ میں گورنمنٹ گرلزسرسید کالج گجرات سے ایک ماہ کے دوران 6 طالبات غائب ، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ کالج ریلوے روڈ پر واقع ہے، دو روز قبل پھلروان سے تعلق رکھنے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ

نروسہ بھی غائب ہو چکی ہے جس کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا، سرسید کالج کی طالبہ نروسہ کے والدین سخت پریشان ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے بیٹی بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے اوردیگر بچیوں کو بھی بازیاب کروانے کامطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اب تک غائب ہونے والی لڑکیوں میں نروسہ کے علاوہ نرجس، اقرا، ستارہ نورین ، راضیہ گلشن زمان بھی شامل ہیں، جب کالج کی پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سکرین پر آنے سے انکار کر دیا ، وہ خود شدید پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم خود پریشان ہیں کہ ایک ماہ میں چھ بچیاں گورنمنٹ کالج سے اغوا ہوئی ہیں، ورثا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بچیوں کے غائب ہو جانے کے بعداب تک کسی قسم کی کوئی کال موصول نہیں ہوئی ہے، نہ ان بچیوں کا پتہ چلا ہے کہ وہ کہاں ہیں؟ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کالج میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں لگائے گئے ہیں۔ بچیوں کے والدین سخت ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں ، پولیس ان بچیوں کو تلاش کرنے کی کوشش میں مصروف ہے مگر تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…