ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

اگرعمران خان نے اپنی گندی زبان بند نہ کی تو میں اب کیا کروں گا؟ حنیف عباسی نے ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ جان کر ’’کپتان‘‘ کو بھی پسینے آ جائیں گے

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنی گندی زبان بند نہ کی تو انہیں کیلی فورنیا والے کیس میں عدالت لے جاؤں گا، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے پریس کانفرنس میں عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر عمران خان نے اپنی گندی زبان بند نہیں کی تو کیلیفورنیا کا کیس عدالت میں لے کر جاؤں گا،

حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیلی فورنیا کورٹ کی دستاویزات میرے پا س موجود ہیں، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آرٹیکل 62،63 پر پورا اترتے ہیں تو پھر پوری قوم اس پر پورا اترتی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی نااہلی کے لیے نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جو کہ عمران خان کی ایک اے ٹی ایم تھی اس کا خاتمہ ہمارے ہاتھ سے ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم علیم خان ہیں، اگر جہاز جہانگیر ترین کا ہوتا تھا تو اس میں تیل علیم خان کی طرف سے ہوتا تھا۔ حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان محکمہ زراعت کی زمین پر پلازہ بنا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی علیم خان کے خلاف دو ایف آئی آر میرے پاس موجود ہیں، ان ایف آئی آر کی وجہ سے علیم خان نے ایک میں 26کروڑ اوردوسری میں 36 کروڑ واپس کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ علیم خان نے لوگوں کی جیبوں پر اربوں روپے کے ڈاکے مارے ہیں، علیم خان عمران خان کی دوسری اے ٹی ایم ہیں، حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ جلسہ میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لاہور میں گھسیٹیں گے۔ حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ انتخابات میں شہباز شریف کا کارکن علیم خان سے مقابلہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری جماعت ایک جواء ہے ۔اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت میں لے جاؤ اگر ایسا نہ کیا تو میں آپ کو عدالت میں لے جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…