اسلام آباد(این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان ایماندار انسان ہے ٗ مسلم لیگ ن کو ملکی سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ عمران خان ایماندار انسان ہے، وہ سیاسی غلطی تو کر سکتا ہے لیکن کرپشن نہیں کر سکتا تاہم مسلم لیگ ن کو ملکی
سیاست سے نکال دینا ضروری ہو گیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، عمران خان اور نواز شریف کا موازنہ کرنا درست نہیں، نواز شریف کیخلاف فاضل عدالت کا فیصلہ بالکل درست تھا جب کہ موجودہ حکومت کو جلد از جلد رخصت کر دینا چاہیے۔