اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

’’جہاز‘‘ اور ’’ہیلی کاپٹر‘‘ دے کر کوئی احسان نہیں کیا، عمران خان نے جہانگیر ترین کے بارے میں فیصلے فوراً بعد ہی بہت کچھ کہہ ڈالا، صحافی ششدر

datetime 15  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے پارٹی پیسے دیتی تھی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر تشکر کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نا اہلی پر وہ کافی پریشان تھے، اس موقع پر ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا ہے اس کے علاوہ ان کے پارٹی عہدے کے بارے میں

بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ آپ ان کا جہاز استعمال کریں گے یا نہیں؟ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت جب بھی کوئی جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرتی ہے تو وہ پارٹی کی ضرورت کے لیے ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کے ہم احسان مند نہیں، تحریک انصاف اس کے پیسے دیتی ہے، عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ مجھے جہانگیر ترین پر پورا اعتماد ہے، جہانگیر ترین نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں سزا دی جائے، انہیں صرف ٹیکنیکل بنیادوں پر نا اہل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…