اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حق میں حدیبیہ کیس کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے، چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے انہیں عدلیہ سے محاذآرائی سے ر وکا تھا اور آج بھی میرے پارٹی سے اختلافات صرف عدالتی معاملات کی وجہ سے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں 35سال سے مسلم لیگ (ن) میں ہوں،
میں نے ہمیشہ پارٹی میں سچ بولا، میرے میاں محمد نواز شریف سے اختلافات صرف عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی ہے، ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے دیگر سیاسی جماعتوں سے شمولیت کے لیے آفرز آئیں مگر میں نے مسلم لیگ (ن) کو نہیں چھوڑا، اس سے پہلے بھی مجھے سابق صدر پرویز مشرف نے خریدنے کی کوشش کی، چوہدری نثار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے مجھے انتخابات میں ہرانے کے لیے پانچ اَن پڑھ وزیروں کا استعمال کیا۔