منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

بھارتی پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں سوالات پاکستانی ویب سائٹ سے نقل کئے جانیکا انکشاف ،پورے ملک میں ہنگامہ برپا

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارونا چل پردیش (اے این این)بھارت کی ریاست ارونا چل پردیش میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں نصف سے زیادہ سوالات پاکستان کی ایک ویب سائٹ سے نقل کیے گئے ہیں ۔بھارتی اخبا ر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جس ویب سائٹ سے یہ سوالات نقل کیے گئے ہیں وہ پاکستان میں سول سروس امتحانات کیلئے مواد اور معلومات فراہم کرتی ہے ۔ کچھ سوالات 2008 کے یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانوں سے نقل کئے گئے ہیں ۔

اخبار کے مطابق سماجیات کے نوے فیصد سوالات مبینہ طور پر ایک آن لائن ڈسکشن فورم سے لے گئے تھے ، عمومی تاریخ ، سماجیات اور سیاسیات کے کچھ سوالات غیر ملکی تناظر میں تھے ۔ایک امیدوار کا کہنا تھا کہ جب ہم نے کراس چیک کیا تو معلوم ہواکہ یہ سوالات توپاکستانی ویب سائٹ سے نقل کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امتحانات کے زیادہ تر پیپرز فوٹو کاپی تھے۔پرچہ جات مرتب کرتے وقت کاپی پیسٹ سے کام لیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے ۔اس سے ریاست میں ایک تنازع کھڑا ہو گیا اور دوبارہ امتحانات لینے کا مطالبہ کیاجا رہا ہے۔دوسری جانب پبلک سروس کمیشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے پرچہ جات کی جانچ کی جا رہی ہے اگر ان میں کوئی غلطی یا کوتاہی ثابت ہوئی تو کمیشن جلد اس بارے لائحہ عمل دے گا ۔2015میں بھی اروناچل پردیش ریاست کے پبلک سروس کمیشن کے مقابلے امتحانات کے پرچے آوٹ ہوگئے تھے جس پر چار افسران کو معطل کر دیا گیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…