اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2017 |

پشاور(این ا ین آئی) سپیکر کی جانب سے ایجنڈا موخر کرنے پر اپوزیشن اراکین نے واک آوٹ کیا، جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تندو تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف قراردادپیش کی گئی جبکہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے قرارداد بھی پیش کی گئی

ایوان نے دونوں قرارداد کومنظورکرلی ،اس دوران اجلاس میں پچھلے سیشن کے رہ جانے والے ایجنڈے پر صوبائی وزیر شاہ فرمان حکومتی رد عمل دینا چاہتے تھے، سپیکر اسد قیصر نے اجلاس کا ایجنڈا موخر کر دیا۔ جس پر اپوزیشن اراکین نے واک آوٹ کیا ۔پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فخر اعظم وزیر کی جانب سے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تو صوبائی وزیر شاہ فرمان اور فخر اعظم وزیر کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا، حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے پر تیز جملوں کے وار کیے جس پر ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ سپیکر نے اجلاس دس منٹ کے لیے موخر کر دیا۔وقفے کے بعد دوبارہ اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج تک ملتوی کر دیا۔ قبل ازیں اجلاس کے دوران ایوان میں امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دیے جانے کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کر لی گئی،قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی فخر اعظم نے پیش کی،قرارداد کے متن کے مطابق ڈوانلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اشتعال انگیزیز ی بڑھے گی، مسلمانوں کو یک زبان ہو کر امریکہ کا جواب دینا ہوگا، مسلم سربراہان او آئی سی اجلاس میں ایک موقف اختیار کرے، پاکستان کو امریکہ کا معاشی بائیکاٹ کرنا چاہئے۔اجلاس میں بیرونی ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے بھی قرارداد اسمبلی نے منظور کر لی۔قراردار حکومتی رکن مہر تاج روغانی نے پیش کی ،قرارداد کے متطن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ سے محروم رکھنا باعث تشویش ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیاجائے ۔ایوان نے قرارداد مشترکہ طورپر منظورکرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…