لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کے ساتھ اب کیا ہوگا؟ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے بڑا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ(ن) کا اپنے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی صوبائی وزیر راناثنا اللہ خان کے ساتھ
کھڑی رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے موقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ کسی صورت منظور نہیں کیا جائے گا ، اس سے قبل وفاقی وزیر زاہد حامد کے استعفے سے پارٹی اور حکومت کو کافی نقصان پہنچا ہے پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس گھڑی میں ہم رانا ثنا اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔