پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور میں بننے والی27کلومیٹرطویل میٹرو ٹرین ’’اورنج لائن‘‘پر کتنے فیصد کام ہوچکا،مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان کی پہلی میٹرو ٹرین ’’اورنج لائن‘‘ پر 78 فیصد کام مکمل ہو گیا۔لاہورمیں 165 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے پاکستان کے پہلے میٹرو ٹرین منصوبے ’’اورنج لائن‘‘پر کام جاری ہے اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 27 کلومیٹر طویل اس منصوبے کا 78 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔لاہور میں چین کے تعاون سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کا آغاز 2015 میں کیا گیا، اس ٹرین کے 26میں سے

دو اسٹیشنز انڈرگراؤنڈ ہیں۔منصوبے کا78.2 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکج ون کا87.4 فیصد، چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکج ٹو کا63 فیصد، پیکج تھری ڈپو کا82.4 فیصد جبکہ پیکج فور اسٹیبلینگ یارڈ کا82 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔32 فیصد الیکٹریکل اورمکینیکل کام بھی ہوچکا ہے جبکہ ٹرانزٹ اتھارٹی کیمطابق چین میں میٹرو ٹرین کے تمام 27 سیٹ تیار ہوچکے ہیں اور اب تک ٹرین کے 5 سیٹ لاہور پہنچ چکے ہیں اور جلد ہی مزید 4 سیٹ پاکستان پہنچیں گے۔ٹرین منصوبے سے تاریخی ورثے کو ممکنہ خدشے کے باعث کیس عدالت میں زیر سماعت رہا ہے اور 10سے زائد مقامات پر کام رکا ہوا ہے۔ ان مقامات میں شالیمار باغ، بدھو کا آوا، چوبرجی، ریلوے اسٹیشن اوردیگر مقامات شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…