پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

نہ نومن تیل جمع ہوگا نہ رادھا ناچے گی، عمران خان آٹھ ارب نہیں صرف ایک ارب لا کر دکھا دیں، سارا پیسہ کس کے پیٹ میں جا رہا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں سابق ڈپٹی سپیکر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو غیرپختون ٹولہ ریموٹ کنٹرول کے تحت چلا رہا ہے۔ عمران نیازی کا یہ دعویٰ کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد آٹھ ہزار ارب روپے لائیں گے

نہ نومن تیل جمع ہوگا نہ رادھا ناچے گی کے مترادف ہے۔ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے عمران نیازی آٹھ ہزار ارب روپے نہیں صرف ایک ارب روپے لا کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص غریب مریضوں کے لئے ملنے والے صدقات اور خیرات کی رقم خورد برد کرے وہ ملک اور قوم کو کیا دے سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کے پی واحد صوبہ ہے جہاں یونیورسٹیوں کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ جعلی خان نہیں چاہتے کہ غریب پختون عوام کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی معدنی ذخائر بھی جعلی خان کی اے ٹی ایم مشین کے قبضے میں ہے۔ حالت یہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہیں، محکمہ تعلیم کی حالت خراب ہے اور تعمیری کام بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ صوبے کا سارا پیسہ جعلی خان کے پیٹ میں جا رہا ہے اور جعلی خان پختون عوام کے خون اور پسینے پر پل رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاناما چور قانون کی گرفت میں آچکا اب چندہ چور کپتان کی باری آنے والی ہے کیونکہ دونوں پر امانت میں خیانت کا الزام ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ قوم حیران ہے کہ جس شخص کا کوئی ذریعہ آمدنی نہیں 400کنال پر تعمیر پرآسائش محل میں کیسے رہ سکتے ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…