ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کرپشن کے امام زرداری کا تعاقب کریں گے

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کو زرداری اور اسکے کرپٹ چیلوں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے ، نواز کوکٹہرے میں لے آئے اب زرداری کی باری ہے،کرپشن کے امام زرداری کا تعاقب کریں گے،اگلے ہفتے کراچی آرہا ہوں اور تبدیلی لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف سندھ کے مرکزی سینئر نائب صدر علی زیدی سے ملاقات کے

دوران کی ۔ملاقات میں علی زیدی کی جانب سے سندھ خصوصا کراچی کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل پربریفنگ دی گئی۔ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگلے ہفتے کراچی آرہا ہوں، عوام سے مل کرزرداری اورٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حیوانیت کی حد تک لوٹ کھسوٹ ناقابل قبول اورناقابل برداشت ہے، تحریک انصاف سندھ کوزرداری اوراسکے کرپٹ چیلوں کے چنگل سے چھڑوائے گی، نوازکو کٹہرے میں لے آئے اب زرداری کی باری ہے، سندھ پرخصوصی نظرہے، تبدیلی لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اورپاکستان اور سندھ کے وجود کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کرپشن کے امام کا تعاقب کریں گے۔اس موقع پر رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کی بدترین انتظامی کارکردگی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے، سندھ کے ظالم حکمران عوام سے پینے کے صاف پانی جیسا بنیادی حق بھی ہتھیا چکے ہیں، روٹی، کپڑا، مکان اور جئے مہاجرجیسے کھوکھلے نعرے لگا کر سندھ کے عوام کی رگوں میں زہر اتارا جا رہا ہے، محنتی، مخلص اور محب وطن سندھی عوام پر بدترین اور کرپٹ ترین ٹولہ مسلط ہے اسلیے شہری اور دیہی سندھ کی امیدوں کا واحد مرکز تبدیلی کا پیغام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…