جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ،آئی ایس پی آر نے اہم اعلان کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عسکری قیادت نے ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ خطے بالخصوص افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ کور کمانڈرز کانفرنس کے دور ان آپریشن رد الفساد پر پیشرفت اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی بڑھانے کیلئے کئے گئے اقدامات اور خوشحال بلوچستان پروگرام کا جائزہ لیا گیا ٗآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے غیر ملکی دوروں کے ذریعے عسکری سفارتکاری اور پاکستان آنے والی غیر ملکی شخصیات سے ملاقاتوں کے حوالے سے کورکمانڈرز کو اعتماد میں لیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 206ویں کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی ۔آرمی چیف نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے غیر ملکی دوروں کے ذریعے کی جانے والی عسکری سفارتکاری اور پاکستان کا دورہ کر نے والی غیر ملکی شخصیات سے ہونے والے رابطوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس کے شرکاء نے ملک کے اندرونی امن کیساتھ ساتھ خطے اور افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔عسکری قیادت نے آپریشن رد الفساد پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جبکہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی بڑھانے کیلئے کئے گئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا ۔کور کمانڈرز نے حال ہی میں شروع کئے گئے خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا اس پروگرام کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی اور سکیورٹی اقدامات کے ذریعے بلوچستان کی صورتحال کو مستحکم کرنا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…