منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عوام کی نظروں میں گرانے کیلئے عمران خان کے خلاف منصوبہ تیار، ن لیگ نے ریحام خان کو اہم ٹاسک دیدیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کے ن لیگ کی قیادت میں موجود اہم خواتین سے رابطوں کا انکشاف، الیکشن سے قبل عمران خان پر دو ذاتی حملے کئے جائیں گے جن میں سے ایک ریحام خان کے ذریعے کیا جائے

گا، نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے معروف اینکر منصور علی خان کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے اینکر منصور علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات تو نہیں جانتا کہ آیا عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا مریم نواز سے رابطہ ہے کہ نہیں لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ریحام خان ن لیگ کی قیادت میں موجود اہم خواتین رہنمائوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2018سے قبل ریحام خان سیاسی طور پر متحرک ہو جائیں گی ۔ منصور علی خان کا کہنا تھا کہ ریحام خان سے عمران خان کے خلاف بہت کام لیا جائے گا جس کو کرنے کا وہ خود بھی ارادہ رکھتی ہیں۔ ریحام خان کے ذریعے عمران خان کے لیے حالات مشکل کیے جائیں گے کیونکہ ن لیگ آرام سے صرف مار نہیں کھاتی رہے گی بلکہ وہ بھی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے قبل عمران خان پر دو ذاتی حملے کیے جائیں گے جن میں سے ایک حملہ ریحام خان کے ذریعے کروایا جائے گا جبکہ دوسرے کے بارے میں ابھی واضح طور پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…