پیر‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2024 

سی پیک کو بڑا جھٹکا، پاکستان ہکا بکا، چین نے ہاتھ پیچھے کھینچ لیا

5  دسمبر‬‮  2017

اسلام آباد(سی پی پی ) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت سڑکوں کے نیٹ کے بعض منصوبوں کی مالی امداد عارضی طور پر روک دی۔ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ چین نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ بیجنگ سے جاری ہونے والی نئی ہدایات تک یہ امداد روکی جائے گی۔یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک کھرب روپے سے زائد کے

منصوبوں پر اثر انداز ہوگا تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ اس کا اثر کتنا وسیع ہوگا لیکن ابتدائی رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کم سے کم تین منصوبوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جو منصوبے متاثر ہوں گے ان میں 210 کلو میٹر کا ڈیرہ اسماعیل خان-ژوب شاہراہ، جس کا تخمینہ 81 ارب روپے تک لگایا گیا ہے، جس میں 66 ارب روپے سڑک کی تعمیر جبکہ 15 ارب روپے زمین کے حصول پر خرچ کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ 19 ارب 76 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے 110 کلو میٹر طویل خضدار کی سڑک بھی متاثر ہو گی جبکہ 8ارب 5 کروڑ روپے سے قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ)کا رائے کوٹ سے تھاکوٹ تک رہ جانے والا 136 کلو میٹر کا حصہ بھی متاثر ہو گا۔خیال رہے کہ یہ تین منصوبے اصل میں حکومت کے اپنے ترقیاتی پروگرام کا حصہ تھے لیکن دسمبر 2016 میں، این ایچ اے ایچ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ انہیں سی سی ای سی کے چھتری کے تحت چین سے رعایتی فنانس کے اہل بننے کے لئے شامل کیا جانا چاہئے.یہ تینوں منصوبے اصل میں حکومت کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ تھے لیکن دسمبر 2016 میں این ایچ اے کے ترجمان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ چین کو رعایتی فنانس کا اہل بننے کے لیے ان منصبوں کو سی پیک میں شامل کیا جانا چاہیے۔اہلکار نے مزید بتایا کہ ان تینوں منصوبوں کے لیے فنڈز گزشتہ برس چھٹے جے سی سی اجلاس

میں منظور کیے گئے تھے اور یہ امید کی جارہی تھی کہ ضروری رسمی طریقہ کار کے بعد تینوں منصوبوں کی فنڈنگ کو 20 نومبر کو جوائنٹ ورکنگ گروپ(جے ڈبلیو جی)کے اجلاس میں حتمی شکل دے دی جائے گی لیکن اجلاس میں پاکستان کو بتایا گیا کہ بیجنگ کی جانب سے نئی ہدایات جاری کی جائیں گی، جس میں فنڈز کے لیے نیا طریقہ کار بیان کیا جائے گا۔جے ڈبلیو جی کے اجلاس میں

پاکستان کو چینی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد فنڈز کے حصول کا موجودہ طریقہ کار ختم ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ پچھلے طریقہ کار کے تحت فنڈز کو 6 مختلف فورمز سے منظور کرایا گیا تھا جس کے بعد فنڈز کا اجرا کیا جانا تھا۔حکام نے کہا کہ چینی انتظامیہ نے ہمیں بتایا کہ فنڈز کے اجرا کا گزشتہ طریقہ کار صرف ابتدائی منصوبوں کے لیے تھا اور سی پیک کے مستقبل کے

منصوبوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نئے طریقہ کار کے اثرات سرکاری طور پر بیان کردہ تین سڑکوں سے کہیں زیادہ وسیع ہوسکتے ہیں۔تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ چینی حکام سی پیک کے منصوبوں میں کرپشن کے حوالے سے پاکستان میں شائع ہونے والی خبروں پر کافی پریشان تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عارضی طور پر راہداری کے لیے فنڈز روک دیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک نئی طرز کا فراڈ


عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…