آئی فون بہتر ڈسپلے : اب گوگل سرچ پرراج کر ینگی

22  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )گوگل نے سرچ کے حوالے سے اپنے قوانین میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت گوگل سرچ میں ڈھونڈے گئے مواد سے متعلقہ ویب سائٹس میں سے ان کو اولیت دی جائے گی جو کہ آئی فون پر بہتر دکھائی دیں گی۔ اس کے علاوہ اب گوگل نے اپنے یوزرز کو ہسٹری ڈاو¿ن لوڈ کرنے کی آپشن دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔موجودہ قوانین کی رو سے سب سے زیادہ متعلقہ مواد کی حامل ویب سائٹ سرفہرست ہوتی ہے۔ گوگل کا یہ اقدام اگرچہ اس کے یوزرز کے لئے حیران کن ہے تاہم مذکورہ ویب سائٹس کو اس حوالے سے دو ماہ قبل ہی مطلع کیا جاچکا ہے کہ وہ اپنے ڈسپلے کو کس طرح بہتر بنا کے سرچ انجن کے ابتدائی صفحے یا ابتدائی نتائج میں اپنی موجودگی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ اس بارے میں سرچ انجن لینڈ کے ایڈیٹر ڈینی کا کہنا ہے کہ گوگل اپنے پیج کو موبائل استعمال کنندگان کیلئے بہتر بنانا چاہتا ہے، اور مذکورہ اقدام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ واضح رہے کہ سمارٹ فون سے گوگل پر سرچ کئے جانے کی تعداد ڈیسک ٹاپ سے بڑھ رہی ہے اور امکان ہے کہ دونوں کے بیچ آنے والے وقتوں میں فاصلہ اور بھی نمایاں ہوجائے گا۔ ایسے میں گوگل کی جانب سے اپنے موبائل صارفین کی ضروریات کا خیال رکھنے کا فیصلہ درست معلوم ہوتا ہے۔
دریں اثنا گوگل نے کسی بھی یوزر کیلئے یہ بھی ممکن بنا دیا ہے کہ وہ اپنے سسٹم سے کی گئی مکمل انٹرنیٹ براو¿زنگ کی تفصیلات جو کہ ہسٹری میں محفوظ ہوتی ہیں، کوڈاو¿ن لوڈ کرسکے۔ اس کا طریقہ کار بھی بے حد سادہ اور آسان سا ہے۔ گوگل اکاو¿نٹ ہسٹری میں جانے کے بعد اوپر کی جانب دائیں کونے پر موجود گیئر کے آئی کون کو کلک کریں اورپھر ڈاو¿ن لوڈ کے ٹیب پر کلک کریں اور ہسٹری ڈاو¿ن لوڈ کردیں۔یہاں سے ڈاو¿ن لوڈ ہونے والی ہسٹری ویب ہسٹری سیٹنگز پر موجود تاریخ تک ہی ہوگی۔ یہ ہسٹری زپڈ فائلز کی صورت میں ہوگی۔ ہر ایک فائل میں تین ، تین ماہ کی ہسٹری موجود ہوگی۔گوگل اپنے استعمال کنندگان کو آرکائیوز تیار ہونے پر بذریعہ ای میل مطلع کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ ہسٹری ڈاو¿ن لوڈ کرنے والوں کو حفظ ماتقدم کے طور پر پرسنل کمپیوٹرز پر ہسٹری ڈاو¿ن لوڈ کرنے کو ترجیح دینی چاہئے تاہم پبلک کمپیوٹرز پر یہ غلطی نہ کریں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…