بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

معاملات طے پاگئے،جاویدہاشمی اور نوازشریف میں ڈیل کی تفصیلات منظر عام پر،حیرت انگیز انکشافات،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے ملاقات میں مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نوازشریف کو ملتان میں جلسہ کی دعوت دے دی، ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کی میزبانی میں جلسہ رواں ماہ دسمبرکے آخری ہفتے میں منعقد ہوگاجس میں سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی موجودگی میں مسلم لیگ(ن)میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کریں گے،ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں عمران خان کے

حالیہ جلسوں اور 15دسمبرکو بلاول بھٹوزرداری کے ملتان میں منعقدہ جلسہ کے بعد یہ جلسہ مسلم لیگ(ن)کا ملتان میں ایک بڑا پاورشو ہوگا جس میں جنوبی پنجاب بھرسے پارٹی عہدیدران،اراکین اسمبلی اورکارکنان شریک ہوکر میاں نوازشریف کی قیادت میں پارٹی کے متحد ہونے کا پیغام دیں گے۔ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ملتان جلسہ میں میاں نوازشریف کی طرف سے جاوید ہاشمی کو پارٹی میں مرکز ی اورجنوبی پنجاب کی سطح پراہم ذمہ داریاں دی جانے کا امکان ہے۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن)ملتان کی ضلعی قیادت نے جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دروازے جاوید ہاشمی کے لیے کھلے ہیں۔ سب کو اس فیصلے کو قبول کرنا ہوگا۔میاں نواز شریف اور جاوید ہاشمی کی ون ان ون ملاقات پر لیگی کارکنان بہت خوش ہیں،سینئرسیاستدان کا ملتان آمد پربھرپوراستقبال کریں گے،ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے عہدیداران سینئر نائب صدر ضلع شاہد مختیار لودھی،سینئر رہنما ارشد بوٹا ،منیر لنگاہ، عابد باکسر، امیر بخش کمبوہ، راو ابرار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔،انہوں نے کہاکہ مخدوم جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی پر جو لوگ مخالفانہ بیانات دے رہے ہیں انہوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔انکے خلاف ورکنگ کمیٹی مسلم لیگ ن کاروائی کرے۔ جاوید ہاشمی سینئر سیاستدان اہیں جمہوریت کے لیئے انکی بے بہا خدمات اور قربانیاں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…