اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی جن کے بارے میں کئی روز سے یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والے ہیں، سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی جو کہ 2011ء میں مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے انہوں نے پیر کے روز سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، سینئر
سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کافی گلے شکوے ہوئے لیکن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں کر سکتا اس حوالے سے بہت سے معاملات دیکھنے پڑیں گے، واضح رہے کہ ان کی میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد خبریں سرگرم تھیں کہ سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے لیکن انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر اس کی تردید کر دی ہے۔