اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں نے ان سے گفتگو کرنا چاہی لیکن وہ ایک سوال کا دلچسپ جواب دے کر آگے بڑھ گئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد جب سابق وزیراعظم نواز شریف باہر آئے تو اس موقع پرصحافی نے سوال کیا کہ ‘عمران خان
کا فیصلہ محفوظ ہے، سپریم کورٹ نے ابھی تک نہیں سنایا کیا کہیں گے’۔صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ لگتا ہے کہ ‘عمران خان اور جہانگیر ترین کے فیصلے میں مجھے ہی نااہل قرار دیا جائے گا’۔صحافی کا سوال دینے کے بعد نواز شریف آگے بڑھ گئے اور گاڑی میں بیٹھ کر پنجاب ہاؤس کی جانب روانہ ہوگئے۔