بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

رانا ثناء اللہ وزارت بچانے کیلئے متحرک، معروف شخصیت کو منانے کی کوششیں تیز کردیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنی وزارت کو بچانے کے لئے سر گرم،پیر آف سیال کو منانے کی پر زور کوششیں شروع کر دی گئیںں ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر آف سیال حمید الدین سیالوی کی جانب سے استعفی کی ڈیڈ لائن آتے ہی انہیں منانے کی کوششیں زور پکڑ چکی ہیں ۔زعیم حسین قادری کی جانب سے پیر احمد سیالوی کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔پیر احمد سیالوی کو منانے

کے لئے ان کے بھتیجے جو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ایم پی اے بھی ہیں یہ بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پیر احمد سیالوی کو اس بات پر منانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رانا ثناء اللہ کے استعفی کا مطالبہ اور میڈیا کے سامنے آ کر باقاعدہ دوبارہ کلمہ پرھنے کی شرط واپس لے لیں کیونکہ رانا ثناء اللہ ایک سچے مسلمان ہیں اور نئے سرے سے کلمہ پڑھنے سے ایسا تاثر جائے گا کہ انہوں نے اپنے سے منسوب بیان کو تسلیم کر لیا ہے جس سے ان کے لئے مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان اور صوبائی وزیر اوقاف زعیم حسین قادری نے ملاقات کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں مال روڈ پر دھرنے کے قائدین سے ہونے والے کامیاب مذاکرات سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی امام قائد اور پیر نوازشریف ہیں۔ مسلم لیگ (ن) آئین کی سربلندی کی جدوجہد کررہی ہے۔ عوامی حاکمیت اور پاکستان میں آئین اور قانون   کی حکمرانی ہماری منزل ہے۔ اس کے لیے میں ، رانا ثنا اللہ ، زعیم قادری سمیت رفقا میاں نواز شریف کی قیادت میں متحدہیں۔ انہوں نے کہا کہ

سیاسی حمایت میں لاکھوں لوگ ہوتے ہیں کسی کے آنے جانے سے افراد کو فرق پڑتاہے۔ جماعتوں کے اگر مرکز اور نیوکلیئر مظبوط ہوں گے تو جماعتوں کو فرق نہیں پڑتا۔ یہ تجربہ بار بار دہرایاگیاہے اور میرا مشورہ ہے کہ یہ تجربہ پھر نہ دہرایا جائے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جبکہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ہے جہاں میں ہربرس حاضری دیتاہوں، دنیا میں ہمارا سیاسی پیر میاں نواز شریف ہے ، میرا استعفیٰ لینا ہے یا دینا ہے یہ فیصلہ انہی نے کرنا ہے یہ فیصلے جماعتی لیول پر نہ ہم کرسکتے ہیں اور نہ ہم نے کرنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام علما کرام ہمارے لیے باعث عزت ہیں باعث احترام ہیں اور جتنے بھی مشائخ کرام ہیں وہ بھی باعث عزت و احترام ہیں جو بھی معاملہ ہو بیٹھ کر افہام وتفہیم سے ہونا چاہیے۔ خواجہ سعد رفیق نے رات مذاکرات میں ہم سب کی نمائندگی کی ہے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…