منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی کی واپسی،چوہدری نثار بپھر گئے، (ن) لیگ میں آنے کیلئے ایسی شرائط رکھ دیں کہ سینئر سیاستدان کو حیرت کا شدید جھٹکا لگ گیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ(ن) میں ممکنہ واپسی ،حکمران جماعت مزید اختلافات کا شکار ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید ہاشمی کو واپس پارٹی میں لانے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی طرف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔اطلاعات  کے مطابق جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ ن میں واپسی کے بارے میں ان کو پارٹی سے بھیجوانے والا گروپ بھی متحرک ہو گیا ہے اور انہوں نے بھی کسی بھی پارٹی پوزیشن

دینے پر اختلاف کیا ہے ۔ان کے مطابق جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پارٹی کو نقصان پہنچایا تھا اور اگراب وہ واپس آنا چاہتے ہیں تب انہیں از سر نو بنیادی ممبر شپ حاصل کر کے ورکر کے طور پر کام کرنا ہو گا ۔واضح رہے کہ سلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو کل اسلام آباد طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مخدوم جاوید ہاشمی کو 4دسمبر بروز پیر اسلام آباد طلب کر لیا پے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔ خیال رہے کہ جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے لیکن تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران انہوں نے تحریک انصاف کے   خلاف پریس کانفرنس کر کے مبینہ طور پر پارٹی قیادت کی جمہوریت مخالف سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…