جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، دھرنے والوں کو اسلام آباد کس نے بھیجا؟ معروف صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات، کہانی کھل کر سامنے آ گئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار کاشف عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کا پول کھول دیا، سینئر صحافی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے رانا ثنا ء اللہ سے معاہدہ کرکے پنجاب حکومت کی سر پرستی میں اسلام آباد آئے۔ سینئر صحافی کاشف عباسی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کو اسلام آباد بھیجنے والی پنجاب حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک والوں نے اپنے تمام تر مطالبات پنجاب حکومت کے سامنے رکھے، صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے دھرنے والوں سے مذاکرات کیے، اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ

ہم آپ کے تمام مطالبات مان لیتے ہیں لیکن وفاقی وزیر قانون کا استعفیٰ صرف اسلام آباد سے مل سکتا ہے، اس کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے تحریک لبیک کے مظاہرین کو اسلام آباد کی راہ دکھائی۔ سینئر صحافی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے سارے راستے مظاہرین کو سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا گیا، کاشف عباسی نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ بھی خبریں ہیں کہ اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات میں پنجاب حکومت نے دھرنا مظاہرین کے مطالبات منوانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کیے لیکن وفاقی حکومت مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…