ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ،سابق وزیراعظم نے آخری داؤ بھی کھیل لیا،بڑا اقدام

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیمبر اپیل کافیصلہ نوازشریف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، فیصلہ چیلنج ہوتوعدالت میرٹ پر از سر نوسماعت کی پابند ہے، کئی مقدمات کے فیصلوں پر دوبارہ جائزہ لینے کی مثالیں موجود ہیں جب کہ عدالت قرار دیچکی کہ تکنیکی نکات انصاف میں حائل نہیں ہوسکتے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنس یکجا کرنے کے معاملے پر پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز یکجا کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنیکا کہا تھا۔درخواست پر اعتراض لگنے کے بعد نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی تھی کہ وہ رجسٹرار آفس کے درخواست پر لگائے جانے والے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کریں لیکن چیف جسٹس نے بھی ان کی درخواست پر اعتراضات برقرار رہے۔نوازشریف نے اس معاملے پر ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کے خلاف عدالت عظمی میں درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وفاق، احتساب عدالت، نیب، حسن، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل مستردکردی گئی، عدالت اعتراضات ختم کرکے درخواست کھلی عدالت میں سماعت کیلئے لگائے۔درخواست میں کہا گیا کہ چیمبر اپیل کافیصلہ نوازشریف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، فیصلہ چیلنج ہوتوعدالت میرٹ پر از سر نوسماعت کی پابند ہے، کئی مقدمات کے فیصلوں پر دوبارہ جائزہ لینے کی مثالیں موجود ہیں جب کہ عدالت قرار دیچکی کہ تکنیکی نکات انصاف میں حائل نہیں ہوسکتے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے نیب ریفرنسز یکجا کرنیکی درخواستوں پر کازلسٹ جاری کردی

جس میں فیصلے کی تاریخ 4 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں پر فیصلہ 23 نومبر کومحفوظ کیا تھا، نوازشریف نیایون فیلڈ، عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا کی تھی جس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ تحریر کرلیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ مل، لندن پراپرٹیز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے تین ریفرنس دائر کیے ہیں جن میں تمام ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…