سرگودھا(نیوزڈیسک)پیر حمیدالدین سیالوی کی ڈیڈ لائن ختم،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ استعفیٰ دیںگے یا نہیں؟ صورتحال واضح ہوگئی، تفصیلات کے مطابق آستانہ سیال شریف کے روحانی پیشوا پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو استعفے سے متعلق دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں رانا ثناءاللہ جلد ہی آستانہ سیال شریف پہنچ رہے ہیں
جہاں ان کا ممکنہ طورپر استعفیٰ متوقع ہے ، رانا ثناءاللہ پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات میں اپنے استعفیٰ کے حوالے سے بات کریںگے اور اپنا موقف بیان کریںگے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو رانا ثناءاللہ اپنا استعفیٰ حمید الدین سیالوی کو پیش کردیںگے ۔