اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں،آصف کرمانی فارغ،مشاہد اللہ خان کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،تفصیلات کے مطابق سینیٹر آصف کرمانی کو مسلم لیگ ن کے ترجمان کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کوسیکرٹری اطلاعات کے ساتھ مسلم لیگ ن کاترجمان بھی مقررکردیاگیا ہے۔سینیٹر آصف کرمانی کو مسلم لیگ ن کے ترجمان کے
عہدے سے فارغ کر دیاگیاہے جبکہ سینیٹر مشاہد اللہ اب مسلم لیگ ن کا سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے میں ترجمان کے لیے کوئی الگ عہدہ نہیں ہے اس لیے مشاہد اللہ خان ہی سیکرٹری اطلاعات کے ساتھ ترجمان کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔اس کے علاوہ ظفر اقبال جھگڑا کو مسلم لیگ ن کا سیکر ٹری جنرل مقرر کیا گیاہے۔