اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پشاور حملہ، اس لڑکے نے دہشت گرد کو کمرے میں بند نہیں کیا تھا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، بات کچھ اور ہی نکلی

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 12 ربیع الاول جمعہ کے روز دہشت گردوں نے پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کیا جس میں 11افراد شہید ہوئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 34 افراد زخمی ہوئے، اس افسوسناک دہشت گردانہ کارروائی کے بعد ایک لڑکے کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس بہادر لڑکے نے ایک دہشت گردکو کمرے میں بند کر دیا تھا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اسے ہلاک کر دیا

لیکن اب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے یہ بالکل بے بنیاد ہے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس نوجوان کی تصویر وائرل ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہوا ہے کہ اس نوجوان لڑکے کا تعلق بنوں سے ہے اوراس نے حملے کے وقت ایک دہشتگرد سے اس کی بندوق چھینی اور اس چھینا جھپٹی میں اس لڑکے کا انگوٹھا ٹوٹ گیا اور اس لڑکے نے دہشت گرد کو کمرے میں بند کردیا مگر اس سلسلے میں پولیس نے اصل حقیقت آشکار کر دی ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس نوجوان کی تصویر وائرل ہونے کے ساتھ اسے بہت سے لوگوں نے شیئر کیا اور اس کی بہادری کی تعریف بھی کی، پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جس وقت حملہ کیا اس وقت وہاں پر زیادہ طالب علم موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا اور کچھ افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگیں بھی لگائیں تو اس موقع پر وہ معمولی زخمی ہوئے اور ان کا علاج مختلف ہسپتالوں میں ہو رہا ہے لیکن اس لڑکے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنے جسم پر بارودی جیکٹ پہنی ہوتی ہے اور ایسا ممکن نہیں کہ کوئی طالب علم کسی دہشت گرد کو قابو کر لے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے موقع پر دہشت گرد اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…