لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ سعید نے آئندہ انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، حافظ سعید ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے عملی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس وہ 2018 کے عام انتخابات میں ملی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ حلقہ این اے 120
میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ملی مسلم لیگ نے بھی اپنا امیدوار کھڑاکیا تھا لیکن اب جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد نے قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد جو گزشتہ کئی ماہ سے نظر بند تھے وہ اب رہا ہو چکے ہیں ان کی اس رہائی پر امریکہ بھی ناخوش ہے اور امریکہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حافظ سعید احمد کے خلاف کارروائی کرے دوسری سے مذہبی و سیاسی جماعتوں نے حافظ سعید احمد کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے۔