جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے سابق رہنما کا اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم کے بانی رہنماسلیم شہزاد نے ایک بار پھرنئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ 16دسمبرکو اورنگی میں جلسہ کریں گے۔میڈیا سے بات چیت میں سلیم شہزاد نے کہا کہ ہماری پارٹی میں چائناکٹنگ والے ہوں گے نہ ٹارگٹ کلر اور نہ ہی ہماری پارٹی میں ڈرائی

کلین والے شامل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں اورنگی ٹاؤن سے میں خودالیکشن لڑوں گاجبکہ کراچی کے باقی حلقوں سے بھی اپنی پارٹی کے امیدوار کھڑے کیئے جائیں گے۔اس سے قبل جولائی میں بھی سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست میں ہلچل مچا کر گیا تھا اب نئی جماعت بنا کر پھر ہلچل مچاؤں گا، عوامی خدمت اور قوم کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا۔سیاسی جماعت کا نام کیا ہوگا یہ آئندہ چند روز میں فیصلہ کرلیا جائے گا، متحدہ کی موجودہ قیادت میں سب سے سینئر ہوں اس لیے خود کسی سے رابطہ نہیں کروں گا البتہ ایم کیو ایم پاکستان یا کسی اور جماعت کے رہنما نے شمولیت کے لیے بات کی تو ضرور کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…