جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف مسلم لیگ(ن) کے بجائے آج کس سیاسی جماعت کے جلسے سے خطاب کرینگے،دلچسپ صورتحال

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سےمسلم لیگ(ن) کےصدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔پشتونخوا میپ کا جلسہ کوئٹہ کے وسطی علاقے میں واقع صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوگا،  پشتونخوا میپ کے بانی اور ممتاز

پشتون قوم پرست سیاستدان اور دانشور خان عبدالصمد خان کی برسی کے جلسے میں پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف بھی شرکت کر رہے ہیں۔کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے خیرمقدمی بینر اور پوسٹر آویزاں کردیے گئے ہیں، جلسے کا پنڈال بھی سجایا جا رہا ہے، سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ نااہلی کے فیصلے کے بعد کوئٹہ میں نوازشریف کی مقبولیت کا اظہار ہوگا اور صوبے میں انتخابی سیاست کے سلسلے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔واضح رہے ماضی میں ن لیگ بلوچستان کے انتخابات میں پشتونخوا میپ کی اتحادی بھی رہی ہے، 1993،1997،2002اور پھر2013 کےانتخابات میں کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں پشتونخوا میپ کون لیگ کی حمایت حاصل تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…