بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

آرمی پبلک سکول کے بعد پشاور میں ایک اور خوفناک حملہ،آپریشن ختم،جاںبحق ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2017 |

پشاور(نیوزڈیسک) آرمی پبلک سکول کے بعد پشاور میں ایک اور خوفناک حملہ،آپریشن ختم،جاںبحق ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ گئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور یونیورسٹی روڈ پر واقع زرعی ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہونے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے دستوں نے تمام علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فضا سے

عمارت کی نگرانی کرتا رہا۔ بزدل دہشتگرد عورتوں کا روپ دھارے برقعے پہن کر صبح 7 بجے کے قریب زرعی ڈائریکٹوریٹ میں داخل ہوئے۔پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے میں 9 افراد شہید، بہادر سیکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے 5 بزدل دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات ا?باد میڈیکل کمپلیکس میں 38 زخمی زیر علاج ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پشاور یونیورسٹی روڈ پر زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔ فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پانچوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 3 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق عمارت تک پہنچنے کے لئے دہشت گردوں نے رکشا کا استعمال کیا۔ دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ سے متصل ہاسٹل میں طلبہ موجود تھے۔ ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں 2 کلاشنکوف، پستول، 3 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد شامل ہے۔آپریشن کے بعد خود کش جیکٹس اور بارودی مواد کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…