بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

کراچی میں 10 کھرب روپے کی زمینوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبضہ کا انکشاف، یہ زمینیں کن علاقوں میں ہیں اور کن مقاصد کے لیے مختص تھیں؟ حیران کن انکشافات

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں کھربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کا انکشاف ہواہے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے ڈی اے کی دس کھرب سے زائد کی زمینوں پر قبضہ ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کے ڈی اے نے جہاں رفاہی پلاٹوں سے قبضہ ختم کرانے کے لیے

آپریشن شروع کر دیا ہے وہیں شہر بھر میں رفاہی پلاٹوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے، ذرائع کا کہناہے کہ کے ڈی اے کی چار سو ایکڑ زمین پر شہر بھر میں قبضہ کیا جا چکا ہے، دس کھرب سے زائد مالیت کی یہ زمینیں ہیں جن پر قبضہ کیا گیا ہے، صرف ضلع وسطی میں نارتھ کراچی اور فیڈرل بی ایریا میں 47 ایکڑ زمین کی مالیت تقریباً سات ہزار ارب روپے بتائی جا رہی ہے جو کہ چائنہ کٹنگ کی نذر ہو چکی ہے، یہ زمینیں پارک ، کھیل کے میدان اور ہسپتالوں اور دیگر کاموں کے لیے وقف کی گئی تھیں جن پر قبضہ کر لیاگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سمیت بااثر افراد کی جانب سے شہر میں کے ڈی اے کے رفاہی پلاٹوں پر قبضہ کیاگیا ہے جس میں نارتھ ناظم آباد ، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی اور کشمیر روڈ کے علاقے شامل ہیں، تقریباً 400 ایکڑ سے زیادہ زمین ہے اور بارہ ہزار سے زائد پلاٹ ہیں جن پر قبضہ کیاگیا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ڈی جی کے ڈی اے نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اس تمام ڈیٹا کو از سر نو مرتب کیا جائے گا اور پھر تحقیقاتی اداروں اور سکیورٹی سمیت سندھ حکومت کو بھی فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…