اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے لئے پاک فوج کی طلبی سے متعلق نوٹیفکیشن تیار کرنے والے افسر کو معطل کر دیا، فوج کی طلبی کے لئے جاری نوٹیفکیشن میں نہ صرف غلطیاں تھی بلکہ اس میں سابقہ مواد کو ہی دہرایا
گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے فوج کی طلبی کے نوٹیفکیشن میں غلطیوں کا نوٹس لیا ہے اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹیفکیشن تیار کرنے والے آفسر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر سیکرٹری داخلہ نے غلط نوٹیفکیشن تیار کرنے والے افسر کو معطل کر دیا ۔