منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد،امام بار گاہ کے باہر نمازیوں پرفائرنگ ، ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی 

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقع ایک امام بار گاہ کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ،نا معلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ امام بار گاہ میں نماز ادا کر کے نکلنے والے نمازیوں پر کی گئی۔بتایا گیاہے کہ بدھ کی شام کو سیکٹر آئی ایٹ میں واقع امام بار گاہ باب العلم کے باہر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص سید حب دار شاہ جاں بحق جبکہ چارزخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے ۔فائرنگ

امام بار گاہ میں نماز ادا کر کے نکلنے والے نمازیوں پر کی گئی جس کے بعد حملہ آور راولپنڈی کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس ، حساس ادارے اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاش اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا ۔حساس اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے ناکہ بندی بھی کر لی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق امام بار گاہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔واقعہ کے خلاف امام بارگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…