جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

اکٹھی تین چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں ہوگئیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کے باعث مسلسل تین تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے یکم دسمبر بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی وجہ سے سرکاری ملازمین تین تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ دوسرے شہروں سے آنے والے کئی سرکاری ملازمین

نے جمعرات کی پیشگی چھٹی لے لی ہے جبکہ باقی آج ڈیوٹی دینے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو جائیں گے اور پیر کے روز ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔ملک بھر میں عیدمیلادالنبی ﷺ جمعہ12 ربیع الاول کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں میں سیرت النبیﷺ کانفرنسزکا انعقاد کیا جائیگا جس میں آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی جائے گی جبکہ ہزاروں مقامات پر محافل منعقد کی جائیں گی جن میں معروف نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے جس میں شرکاء سارے راستے درود پاک پڑھیں گے ۔ملک بھر میں مساجد،گھروں،گلیوں اور بازاروں کو خصوصی طور پر جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ۔مساجد اور سرکاری ،نجی عمارتوں پر دیدہ زیب چراغاں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ماہ ربیع الاو ل کا آغاز ہوتے ہی عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کی جانب سے ہال روڈ پر 100پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا ۔ مرکزی میلاد کمیٹی حزب الاحناب کے زیر اہتما م جشن عید میلا دالنبیﷺ کی خوشی مین  جمعرات کو شام پانچ بجے داتا دربار سے ریگل چوک تک مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں 12ربیع الاول کو عام تعطیل کے اعلان کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر مالیاتی ادارے جمعہ یکم دسمبر کو بند رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…