اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض آباد انٹر چینج دھرنے کے پر امن اختتام پر وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے آج منگل سے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ، اسلام آباد کی تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں ، اتوار کو وزارت کیڈ کی جانب سے ایک روز تعطیل کی ہدایت کی گئی تھی جو کہ سوموار کے دن کیلئے تھی ، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی
ایشن اسلام آباد نے بھی معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ فیصلہ فیض آباد دھرنے کے پر امن اختتام کے بعد کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کے اہم فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے اختتام کے ساتھ ہی اسلام اباد کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں نے بروز منگل تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیر اور منگل دو دن تعطیل کا اعلان کیاگیا تھا۔