پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

حکومت نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کیوں کی؟ اصل وجہ کیا تھی،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب اسحاق ڈار پاکستان میں واپس نہیں آئے گا ،انہوں نے 300ارب روپے کی کرپشن کی ہے ،دبئی اور لندن میں بہت سے لوگوں کے اکاؤنٹ منجمند ہو جائیں گے ،حکومت نے مغربی طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کی ،

نوازشریف کہتے تھے کہ زاہد حامد استعفیٰ نہیں دیں گے ،ناموس رسالتؐ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا ،انہوں نے ایک ماہ سے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ دبا کر رکھی ہوئی ہے ۔وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی آج سماعت ہے ،پورا شریف خاندان پکڑ میں آئے گا ، حکمرانوں کی نیت ہی خراب ہے جو کام کریں گے خراب ہی ہوگا ، پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے پانچ ججز قوم کے ہیرو ہیں ، ججز نے انصاف پر مبنی فیصلہ سنایا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست مارچ سے پہلے ختم ہو جائے گی ، نوازشریف جب جیل جاتے ہیں تو معافی مانگتے ہیں ، نوازشریف قوم کو دھوکہ دینے کی باتیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ کاروباری لوگ ہیں ، کمانے کیلئے پیسہ لگاتے ہیں انہوں نے 300ارب روپے کی کرپشن کی ہے، اب اسحاق ڈار پاکستان واپس نہیں آئیں گے ، دبئی اور لندن میں بہت سے لوگوں کے اکاؤنٹ منجمند ہو جائیں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے مغربی طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کی ، نوازشریف کہتے تھے کہ زاہد حامد استعفیٰ نہیں دیں گے ،ناموس رسالتؐ پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا ،انہوں نے ایک ماہ سے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ دبا کر رکھی ہوئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…