بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آج تعلیمی ادارے بند رہیںگے یا نہیں؟وفاق ،سندھ اور پنجاب میں بڑے فیصلے کرلئے گئے،تفصیلات جاری

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر سیکرٹری وفاقی نظامت تعلیمات نے آج سوموار تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے ، شہر اقتدار کی تین بڑی یونیورسٹیاں بھی تعطیل کا اعلان کر چکی ہیں ، وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، وفاقی تعلیمی اداروں میں ایک روزہ تعطیل شہر میں کشیدہ سورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے،

اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں نے بھی آج تمام سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز سوموار کو وزارت کیڈ کی ہدایت پر وفاقی نطامت تعلیمات ، شہر کی تین بڑی یونیورسٹیوں سمیت تمام نجی تعلیمی اداروں نے بھی کشہدہ صورت حال کے پیش نظر نے بھی چھٹی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وزارت کیڈ کو وفقی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر زور دیا لیکن وزارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم والدین نے حالات کے پیش نظر والدین نے تعطیل کے فیصلے کو ہی درست قرار دیا ہے ۔-سندھ حکومت نے آج (پیر) تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مختلف نجی یونیورسٹیز اور پرائیویٹ اسکولز نے آج (پیر) اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اسکولوں کی بندش کے معاملے پر محکمہ تعلیم نے وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرلیا۔ سیکریٹری اقبال درانی نے وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو فون کرکے شہر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظران سے استفسار کیا کہ کیا پیر کے روز اسکول کھولے جائیں جس پر وزیراعلی ہاؤس نے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔ علاوہ ازیں جامعہ کراچی، جامعہ اردو اور سندھ مدرسۃ السلام نے آج (پیر) تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق آج (پیر) تدریسی عمل معطل رہے گا۔ انتظامیہ کے مطابق کلاسز کی معطلی کا فیصلہ شہر کی خراب صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایس ایم آئی یو میں آج ہونے والے انٹرویوز بھی منعقد نہیں ہونگے جبکہ جامعہ کراچی میں آج (پیر) ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق شہر کی صورتحال کے پیش نظر امتحان ملتوی کیے گئے ہیں۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ شہر کی صورت حال پر چیئرمین پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن حیدر علی نے بھی اعلان کردیا ہے کہ کراچی میں آج نجی اسکولز بند رہیں گے۔ فیصلہ شہر کی موجودہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جبکہ وفاقی جامعہ اردو اور اس سے ملحقہ کالجوں کے آج (پیر) ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ افسر تعلقات عامہ ارم افضل کے مطابق آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور آج وفاقی جامعہ اردو میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔

دریں اثناء انجمن تاجران لاہور اور تاجر اتحاد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آج ( پیر) کے روز صوبائی دارالحکومت میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا ،آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی آج ( پیر )کے روز گڈز کا تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پرنہ لانے کا اعلان کردیا ہے ۔انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے حالات کے پیش نظر اور مارکیٹوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ( پیر) کے روز لاہور کے تمام کاروباری ادارے اور مارکیٹیں بند رہیں گی ۔

قومی تاجر نے بھی آج مارکیٹیں بند رکھنے کااعلان کیا ہے ۔ آج پیر کے روز ہال روڈ،آٹو مارکیٹ بادامی باغ، صرافہ مارکیٹ ، رحمت مارکیٹ انار کلی ،میکلورڈ روڈ ،شاہ عالم مارکیٹ اور رنگ محل سمیت دیگر مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی ۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی آج ( پیر )کے روز گڈز کا تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق کے مطابق ملک میں اس وقت غیر یقینی صورتحال پائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز آج کاروبار بند رکھیں گے۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بھی آج (پیر ) کے روز ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

چیئرمین حاجی اکرم ذکی ، صدر ملک ندیم حسین نے کہا ہے کہحکومتی پالیسیوں سے کاروبار مکمل تباہ ہو چکاہے، ملکی صورتحال سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے آج( پیر) کے روز تمام میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے آج او رکل ( پیر اور منگل) تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں آج ( پیر) کے روز معمول کے مطابق کھلیں گی ۔ ترجمان کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سمیت ضلعی عدلیہ میں سوموار اور منگل تعطیل نہیں ہوگی۔کچہریاں، سول اور سیشن کورٹس معمول کے مطابق کام کریں گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…