پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

طاہر القادری کی واپسی،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کل بروز (اتوار ) کو صبح 4بج کر 35منٹ پر براستہ استنبول فلائٹ نمبر TK-714 سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچیں گے جہاں کارکن اور مرکزی رہنماء ان کا استقبال کریں گے ۔سربراہ عوامی تحریک 11ربیع الاول کی شب مینار پاکستان تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ 34ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔عالمی میلاد کانفرنس میں نیلسن منڈیلا کے پوتے رکن اسمبلی مانڈلا منڈیلا، مسز روز رائن منڈیلا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہو رہی ہیں ،انکے ہمراہ ساؤتھ افریقہ میمن فاؤنڈیشن کے چیئرمین مسٹر اے وی محمد اور مانڈلا

منڈیلا کے ایڈوائزر مسٹر زید نارڈین بھی ہو نگے جن کی آمد کی کنفرمیشن موصول ہو چکی ہے اس کے علاوہ جامع الازہر مصر سے شیوخ اور سعودی عرب ،برطانیہ،یو ایس اے ،متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک سے ممتاز شخصیات عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔عالمی کانفرنس کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نیلسن منڈیلا کے صاحبزادے اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ مانڈلا منڈیلا و دیگر مہمانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران رانا آصف جمیل(ناظم MQI ساؤتھ افریقہ)اورفیاض اکبر نے دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…