پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

بھارت کو ایک اوربڑا جھٹکا،پاکستان نے اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کی حمایت کی پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی بلاامتیاز تمام انسانوں کے حق خودارادیت کی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد میں بلا امتیاز تمام لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے ٗ جس کا مقصد کشمیر اور فلسطین میں برسرپیکارحریت پسندوں کی جدوجہد پر

توجہ دلانا ہے ٗعالمی برادری نے قرارداد کے ذریعے قابض افواج کے تمام غیر قانونی قبضوں کو مسترد کردیا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ حق خودارادیت کی قرارداد غیرملکی قبضے کے خلاف برسرپیکار حریت پسندوں کیلئے امید کی کرن ہے، جس کی آئندہ ماہ جنرل اسمبلی سے توثیق ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق خود ارادیت عالمی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت بنیادی اصول ہے، جب کہ قرارداد میں جارح ممالک پر اپنے مقبوضہ علاقوں میں فوری طور پر فوجی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…